Time 30 جولائی ، 2024
انٹرٹینمنٹ

گول مال اور پھر ہیرا پھیری کی اداکارہ 'پلاسٹک سرجری' کے بعد اب کیسی دکھائی دیتی ہیں؟

گول مال اور پھر ہیرا پھیری کی اداکارہ پلاسٹک سرجری کے بعد اب کیسی دکھائی دیتی ہیں؟
ریمی سین کئی کامیاب فلموں میں نظر آئیں جیسے باغبان (2003)، دھوم (2004)، گرم مسالہ (2005)، پھر ہیرا پھیری (2006) اور گول مال (2006) وغیرہ—فوٹو: فائل

ماضی میں بالی وڈ کی کئی سپر ہٹ فلموں میں کام کرنے والی اداکارہ رمی سین کو مداح حال ہی میں پلاسٹک سرجری کے بعد دیکھ کر حیران رہ گئے۔

ریمی سین کئی کامیاب فلموں میں نظر آئیں جیسے باغبان (2003)، دھوم (2004)، گرم مسالہ (2005)، پھر ہیرا پھیری (2006) اور گول مال (2006) وغیرہ۔

یہ سب وہ فلمیں تھیں جنہوں نے بھارتی باکس آفس پر خوب پیسہ کمایا، بالی وڈ سے غائب ہونے سے پہلے اداکارہ نے 2015 میں رئیلیٹی ٹی وی شو بگ باس میں بھی حصہ لیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اب انسٹاگرام پر اداکارہ کی  تصاویر لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا رہی ہیں،  ویب سائٹ Reddit پر کچھ صارفین نے دعویٰ کیا کہ رمی نے پلاسٹک سرجری کروا لی ہے جس کی وجہ سے وہ بالکل مختلف دکھائی دے رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے کیے جانے والے تبصروں میں کچھ منفی جب کہ کچھ مثبت ہیں۔

اداکارہ رمی سین کی تصویروں پر کمنٹس کرتے ہوئے صارفین نے انہیں دوبارہ سے فلموں میں آنے کا مشورہ بھی دیا، اس کے علاوہ کچھ مداحوں نے کہا کہ اب رمی بالکل پہچانی نہیں جارہیں۔

مزید خبریں :