30 جولائی ، 2024
سینئر اداکارہ اسما عباس نے اعتراف کیا ہے کہ وہ کئی مرتبہ لنڈا بازار جاچکی ہیں۔
اداکارہ اسما عباس کا علی طاہر کے ساتھ دیا گیا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ ہم لنڈا بازار کئی مرتبہ جاتے رہے ہیں وہاں سردیوں کا بہترین سامان ملتا ہے۔
اسما عباس نے بتایا کہ جب میں لندن جارہی تھی تو مجھے وہاں جانے کیلئے کچھ جیکٹس چاہیے تھیں اور مجھے پتا تھا کہ یہ جیکٹس لندن میں بہت مہنگی ملیں گی اس لیے میں لنڈا بازار چلی گئی، وہاں سے 500، 500 روپے میں4 الگ الگ کلرز میں جیکٹس لے آئی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں لنڈا بازار میں ریڑھی پر کھڑے ہوکر چیزیں لے کر بھی کھاتی ہوں اور اگر کوئی پہچان لے تو ان سے کہتی ہوں آؤ تصویر بنائیں اس طرح لوگ خوش ہوجاتے ہیں۔
بعد ازاں میزبان نے یہی سوال اداکار علی طاہر سے کیا تو اسما عباس کا کہنا تھا کہ علی طاہر بھی کئی مرتبہ لنڈا بازار گئے ہیں یہ ہمارے بھائی ہیں، ایک ہی فیملی ہیں ہم لنڈا بازار جاتے رہتے ہیں۔
اس کے بعد علی طاہر نے بھی اعتراف کیا وہ بھی کئی مرتبہ لنڈا بازار گئے ہیں اور انہوں نے لنڈا بازار سے پروڈکشن کی چیزیں خریدی ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں زینب مارکیٹ بھی بہت جاتا ہوں اگر آپ نے نائٹ سوٹ لینے ہوں، شرٹس ٹی شرٹس لینی ہوں سب وہاں موجود ہیں۔