Time 30 جولائی ، 2024
انٹرٹینمنٹ

ویڈیو: فضا علی کو ’بلاک بسٹر‘ گانے پر ڈانس کرنا مہنگا پڑگیا

ویڈیو: فضا علی کو ’بلاک بسٹر‘ گانے پر ڈانس کرنا مہنگا پڑگیا
گڑوی گروپ کی خواتین نے فضا علی کے مارننگ شو میں بھی شرکت کی اور اپنا گانا گایا جس پر میزبان نے ڈانس کیا/ اسکرین گریب

پاکستانی ماڈل و اداکارہ و میزبان فضا علی ایک بار پھر اپنے ڈانس کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئیں۔

کوک اسٹوڈیو کا گڑوی گروپ کی جانب سے گایا جانے والا 'بلاک بسٹر' گانا سمندر پار بھی کافی مشہور ہوا ہے جس پرسوشل میڈیا صارفین ویڈیوز بنارہے ہیں۔

اپنے گانے کی مقبولیت کے سبب گڑوی گروپ میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے اور مختلف شوز میں ان کے گانے کی تعریف کی جارہی ہے۔

گڑوی گروپ کی خواتین نے فضا علی کے مارننگ شو میں بھی شرکت کی اور اپنا گانا گایا جس پر میزبان نے ڈانس کیا اور اپنی ویڈیو انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی۔

اس کے بعد اداکارہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہورہی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے میزبان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا کہ فضا علی نے عوام کی توجہ حاصل کرنے کیلئے ایسا کیا۔

بیشتر صارفین نے فضا علی کے ڈانس پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

مزید خبریں :