Time 30 جولائی ، 2024
پاکستان

عمر ایوب نے ن لیگ کابینہ میں رہتے ہوئے، آئی پی پیز کنٹریکٹ سائن کیے: وفاقی وزیر

عمر ایوب نے ن لیگ کابینہ میں رہتے ہوئے، آئی پی پیز کنٹریکٹ سائن کیے: وفاقی وزیر
اگر اس وقت معاہدے غلط تھے تو عمر ایوب وزارت چھوڑ دیتے، دستخط نہ کرتے: مصدق ملک— فوٹو:فائل

وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آئی پی پیز کے جن معاہدوں پر عمر ایوب تنقید کررہےتھے، مسلم لیگ ن کابینہ میں رہتے ہوئے انہوں نے ان کے کنٹریکٹ سائن کیے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت میں آئی پی پیز سے معاہدوں پر نظرثانی کی گئی جس سے اربوں روپے کا فائدہ ہوا، موجودہ بحران کی ذمے دار پیپلز پارٹی اور ن لیگ ہیں جنہوں نے اپنا مفاد سامنے رکھ کر آئی پی پیز سے معاہدے کیے ۔

انہوں نے کہاکہ غلط معاہدوں کی وجہ سے دو ہزار آٹھ سو ارب روپے کے کیپیسٹی چارجز ہر صورت ادا کرنے ہیں۔ 

اس کے جواب میں وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے عمر ایوب کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ آئی پی پیز کے جن معاہدوں پر عمر ایوب تنقید کررہےتھے، مسلم لیگ ن کابینہ میں رہتے ہوئے انہوں نے ان کے کنٹریکٹ سائن کیے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اس وقت معاہدے غلط تھے تو عمر ایوب وزارت چھوڑ دیتے، دستخط نہ کرتے، جب قلم ہاتھ میں تھا تو اس وقت کچھ کرتے مگر اب تنقید کا مقصد صرف فساد پھیلانا ہے۔

مزید خبریں :