Time 30 جولائی ، 2024
پاکستان

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: گواہ پر جرح مکمل، نیب کے تفتیشی افسر کا بیان ریکارڈ

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: گواہ پر جرح مکمل، نیب کے تفتیشی افسر کا بیان ریکارڈ
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، ریفرنس میں 35 گواہان پر جرح مکمل ہوچکی— فوٹو:فائل

احتساب عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت 3 اگست تک ملتوی کردی۔

احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی۔

نیب کے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی اور امجد پرویز ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ بانی پی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے ان کے وکلا ظہیر عباس چودھری، عثمان گل و دیگر پیش ہوئے۔

دوران سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس کے تفتیشی افسر ڈپٹی ڈائریکٹر نیب میاں عمر ندیم کا بیان ریکارڈ کرلیا جبکہ ایک گواہ پر وکلا صفائی نے جرح کی۔

ریفرنس میں مجموعی طور پر 35 گواہان کے بیانات پر وکلا صفائی نے جرح مکمل کرلی۔ عدالت نے مزید گواہان طلب کرتے ہوئے سماعت 3 اگست تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :