31 جولائی ، 2024
شوہر چاہے عام شخص ہو یا کوئی اسٹار لیکن وہ اپنے موبائل فون کو بیگمات کی نظر سے زیادہ دیر تک نہیں بچا سکتا اور ایسا ہی میسی کے ساتھ بھی ہوا۔
ارجنٹائن کے لیجنڈ فٹبالر لیونل میسی کو انٹر میامی میچ کے دوران اہلیہ انٹونیلا کی ترچھی نگاہوں کا سامنا رہا جسے کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا۔
چند روز قبل میسی جب انٹر میامی میچ دیکھنے اہلیہ کے ہمراہ اسٹیڈیم پہنچے تو اس دوران فوٹو گرفراز نے ایک دلچسپ منظر کیمرے میں قید کرلیا۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ میسی میچ کے دوران موبائل میں مگن ہیں اور اسی دوران ان کی اہلیہ ترچھی نگاہوں سے شوہر کے فون میں جھانک رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو اور تصاویر پر صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ اکثر خواتین اپنے شوہروں کے موبائل فون کا جائزہ لیتی ہیں جن میں سے کچھ ان کے سامنے اور کچھ یہ کام چھپ کر کرتی ہیں۔