31 جولائی ، 2024
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی ) کی ٹیسٹ رینکنگ میں انگلینڈ کے بیٹر جو روٹ نے نیوزی لینڈ کےکین ولیمسن سے پہلی پوزیشن چھین لی۔
آئی سی سی نے نئی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے۔
ٹیسٹ رینکنگ میں انگلینڈ کے سابق کپتان جو روٹ نیوزی لینڈ کے بیٹر کین ولیمسن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نمبر ون بیٹر بن گئے۔
کین ولیمسن دوسری پوزیشن پر چلے گئے ، پاکستان کے بابر اعظم کی بھی ایک درجہ ترقی ہوئی ہے وہ تیسری پوزیشن پر آ گئے ہیں، نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل کا چوتھا نمبر ہے۔
ٹیسٹ بولرز میں بھارت کے ایشون کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔
دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی پہلی پوزیشن ہے البتہ بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں پوزیشن پر چلے گئے جبکہ محمد رضوان چھٹی پوزیشن پر ہیں۔
ٹیسٹ آل راونڈرز کی رینکنگ میں بھارت کے رویندرا جڈیجا اور ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کے مارکس اسٹوائنس ٹاپ پر ہیں۔