31 جولائی ، 2024
گھوٹکی میں کچے کے علاقے رونتی تھانے کے قریب ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں3 اہلکار شہید ہو گئے۔
ایس ایس پی سمیر نور کے مطابق پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی پر جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا، شہید اہلکاروں میں عبدالسمیع سموں،عبدالحنان اور شفیق احمدگل شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ حملے کے بعد ملزمان فرار ہوگئےجس کے بعد ناکہ بندی کر کے تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
ادھر رحیم یار خان میں کچے کے علاقے ماچھکہ میں ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان مقابلے میں شر گینگ کے چار ڈاکو مارے گئے۔
ایس ایچ او ماچھکہ رانا رمضان مقابلے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے جبکہ پولیس اہلکار قیصر چٹھہ زخمی ہوگئے۔
مقابلے میں مارے جانے والے ڈاکوؤں کی شناخت صدیق شر، رکھو کوش، رانو شرکے نام سے ہوئی ہے۔