01 اگست ، 2024
اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر اسرائیلی حکومت نے کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے حماس کے خاتمے تک جنگ جاری رکھنے کا کہہ دیا۔
اسرائیلی حکومت کے ترجمان ڈیوڈ منسر کا کہنا تھا کہ اسماعیل ہنیہ کی موت سے متعلق اسرائیل کے پاس کوئی معلومات نہیں، کوئی بھی تفصیل یا بیان اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔
اسرائیلی ترجمان نے کہا کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کی بات چیت کیلئے پُرعزم ہیں، اسرائیلی یرغمالیوں کے معاہدے کو کامیاب بنانا چاہتے ہیں لیکن حماس کسی بھی معاہدے پر اتفاق کرنے سے گریز کر رہی ہے۔
ڈیوڈ منسر کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے دوران بھی جنگ جاری رکھنے کا اختیار رکھتے ہیں۔
اسرائیلی حکومتی ترجمان نے بیروت میں حزب اللہ کے سینیئر کمانڈر کی ہلاکت کا بھی دعویٰ کیا اور کہا کہ ایران اور حزب اللہ کے ساتھ ہر طرح کی محاذ آرائی کیلئے تیار ہیں۔