01 اگست ، 2024
بھارت جانے والے طیارے کی میڈیکل ایمرجنسی کے باعث کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کروا دی گئی۔
سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق غیرملکی ائیرلائن کی پرواز مسقط سے بھارتی ریاست کیرالا جا رہی تھی، طیارے کو دوران پرواز مسافر کی طبیعت بگڑنے پر لینڈنگ کی اجازت دی گئی۔
ذرائع کے مطابق عمان کے مسافر کو دوران پرواز دل میں تکلیف ہوئی تھی، جس پر پر واز کو لینڈنگ کی اجازت دی گئی۔
بیمارمسافر کو اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ آف لوڈ کرکے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
سی اے اے ذرائع کے مطابق بھارت جانے والی غیرملکی ائیرلائن کے طیارے میں 150 سے زائد مسافر سوارہیں۔