Time 01 اگست ، 2024
دنیا

11/9 حملوں میں مبینہ ملوث خالد شیخ محمد سمیت 3 ملزمان کا امریکی فوج سے سمجھوتہ

11/9 حملوں میں مبینہ ملوث خالد شیخ محمد سمیت 3 ملزمان کا امریکی فوج سے سمجھوتہ
فوٹو: فائل

امریکا میں 11ستمبر کے حملوں میں مبینہ طور پر ملوث خالد شیخ محمد سمیت تین ملزمان نے امریکی فوج سے سمجھوتہ کرلیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق خالد شیخ محمد، ولید محمد صالح مبارک بن عطش اور مصطفی احمد آدم نے امریکی فوج سے سمجھوتا کر لیا ہے، سمجھوتے کے تحت تینوں ملزمان کو سزائے موت نہیں دی جائے گی۔

خبر کے مطابق سمجھوتے کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں تاہم گوانٹا ناموبے جیل تینوں ملزمان اگلے ہفتے تک بعض نسبتاً کم سنگین الزامات کا اعتراف کریں گے۔

خالد شیخ محمد کو یکم مارچ 2003 میں پاکستان سے گرفتار کیا گیا تھا، خالد شیخ محمد اور کئی دیگر ملزمان پر 11/9 میں ملوث ہونے کے ابتدائی الزامات 2008 میں عائد کیے گئے تھے۔

مزید خبریں :