Time 01 اگست ، 2024
دنیا

افغانستان سے بغیر ویزے کے مال بردار گاڑیوں کے پاکستان داخلے پرپابندی عائد

افغانستان سے بغیر ویزے کے مال بردار گاڑیوں کے پاکستان داخلے پرپابندی عائد
افغان حکام کی درخواست پرجنوری سے 31 جولائی تک ویزےکی شرط میں نرمی رکھی گئی تھی__فوٹو: فائل

آج بروز جمعرات سے بغیر ویزے کے مال بردار گاڑیوں کے افغانستان سے پاکستان داخلے پرپابندی عائد کر دی گئی ہے۔

کسٹم حکام کے مطابق افغان مال بردارگاڑیوں کے ڈرائیورز کے لیے ویزے کی درخواستوں پر آج سے عمل درآمد کا آغاز ہو گا۔

یاد رہے کہ افغان حکام کی درخواست پرجنوری سے 31 جولائی تک ویزےکی شرط میں نرمی کی گئی تھی۔

مزید خبریں :