01 اگست ، 2024
بھارتی شہر شملہ میں شدید بارشوں کے دوران کلاؤڈ برسٹ نے بڑی تباہی مچادی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شملہ میں کلاؤڈ برسٹ سے متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا اور سڑکیں بلاک ہوگئیں جب کہ اس دوران مختلف حادثات میں ایک شخص ہلاک اور50 سے زائد افراد لاپتا ہوگئے۔
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بھی طوفانی بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، جہاں دہلی کے مشرقی علاقوں میں کل شام سے147 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی میں بارش کے باعث اسکول بند کردیے گئے جب کہ 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ خراب صورت حال کے باعث انتظامیہ نے شہریوں کو غیرضروری باہرنہ نکلنے کی ہدایت کی ہے اور مزید بارشوں کا الرٹ جاری کیا ہے۔