Time 01 اگست ، 2024
پاکستان

پرویز الہٰی کی طبیعت ناساز، سانس لینے میں دشواری کا سامنا

پرویز الہٰی کی طبیعت ناساز، سانس لینے میں دشواری کا سامنا
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے اسپتال میں طبی معائنہ کرایا، ان کا ایکو کارڈیو گرام اور دل کے دیگر ٹیسٹ کیےگئے: خاندانی ذرائع۔ فوٹو جیو نیوز

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کی طبیعت ناساز ہو گئی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی کو پسلیوں میں فریکچر کے باعث سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی نے اسپتال میں طبی معائنہ کرایا، اسپتال میں ان کا ایکو کارڈیو گرام اور دل کے دیگر ٹیسٹ کیےگئے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے خون کے نمونے بھی لیے گئے۔

خاندانی ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈاکٹروں کا پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو مکمل بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا ہے۔

مزید خبریں :