Time 01 اگست ، 2024
کھیل

ناروے کپ، پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے انڈر 17 کےکوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

ناروے کپ، پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے انڈر 17 کےکوارٹر فائنل میں جگہ بنالی
فوٹو: جیو نیوز

ناروے فٹبال کپ کی انڈر 17 کیٹیگری میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، ناک آؤٹ مرحلے میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی دکھا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

اس سے قبل فیوچر پاکستان کی ٹیم بھی ایونٹ کے انڈر 15 کوارٹر فائنل میں جگہ بنا چکی ہے۔

انڈر 17 پری کوارٹر فائنل میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ ٹیم نے ناروے کےاسٹرنڈیم کلب کو تین ۔ ایک سے ہرایا۔

قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے کے خلاف آخری سیکنڈ میں گول کرکے میچ جیت لیا۔

ناروے میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے میچ جیتنے کےبعد جشن بھی منایا گیا۔

پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے عبیداللہ، محمد کاشف، محمد عیسیٰ نے ایک ایک گول اسکور کیا۔

پاکستانی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کل اپنا کوارٹر فائنل میچ جرمنی کے کلب کے خلاف کھیلےگی۔

مزید خبریں :