Time 01 اگست ، 2024
کاروبار

برطانیہ کا 4 سال بعد شرح سود میں کمی کا اعلان

برطانیہ کا 4 سال بعد شرح سود میں کمی کا اعلان
بینک آف انگلینڈ نے سود کی شرح میں کمی 4 سال میں پہلی بار کی ہے،فوٹو: فائل

بینک آف انگلینڈ نے4 سال بعد سود کی شرح 5.25 سےکم کرکے 5 فیصدکردی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق بینک آف انگلینڈ نے سود کی شرح 5.25 سےکم کرکے 5 فیصد کرنےکا اعلان کیا ہے۔

خیال رہے کہ بینک آف انگلینڈ نے سود کی شرح میں کمی 4 سال میں پہلی بار کی ہے۔

آخری بار  برطانیہ میں شرح سود میں کمی کورونا وبا کے وقت مارچ 2020 میں کی گئی تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں شرح سود 16 برس کی بلند ترین سطح پر تھی۔ مہنگائی میں کمی کے لیے بینک آف انگلینڈ نے شرح سود میں مسلسل اضافہ کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق  برطانیہ میں مہنگائی کی شرح بھی بینک کے ہدف کے مطابق 2 فیصد ہے۔

مزید خبریں :