Time 01 اگست ، 2024
پاکستان

خلیل الرحمٰن قمر کو ہنی ٹریپ کرنیوالی ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

خلیل الرحمٰن قمر کو ہنی ٹریپ کرنیوالی ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
فوٹو: فائل

لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت نے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کو ہنی ٹریپ کرنے والی ملزمہ آمنہ عروج کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ 

لاہور انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے ڈرامہ نویس خلیل الرحمٰن قمر ہنی ٹریپ کیس کی سماعت کی۔

پولیس نے ملز مہ آمنہ عروج کو عدالت میں پیش کیا اور مزید 15 روز جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ تاہم عدالت نے یہ استدعا مسترد کرتے ہوئے آمنہ عروج کو جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

دوسری جانب ملزمہ آمنہ عروج نے ضمانت بعد از گرفتاری کیلئے درخواست دائر کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملزمہ نے خلیل الرحمٰن قمر کو ہنی ٹریپ نہیں کیا ۔

عدالت نے پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کرتےہوئے سماعت 6اگست تک ملتوی کر دی۔ 

مزید خبریں :