02 اگست ، 2024
کوئٹہ: محکمہ موسمیات نے آج سے 6 اگست تک بلوچستان کے 22 اضلاع میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ان اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ بلوچستان میں داخل ہوگئی ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق 2 اگست سے 6 اگست کے دوران خضدار، لسبیلہ، آواران، پنجگور، کیچ، قلات، کوئٹہ، زیارت، ژوب، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، بارکھان، موسیٰ خیل، مستونگ، سبی، شیرانی، کوہلو، بولان، ہرنائی، نصیر آباد، جعفرآباد اور مکران کے ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔