Time 02 اگست ، 2024
پاکستان

سیلابی ریلے کے باعث چوتھے روزبھی شاہراہِ کاغان کی بحالی کا کام ممکن نہ ہوسکا

سیلابی ریلے کے باعث چوتھے روزبھی شاہراہِ  کاغان کی بحالی کا کام ممکن نہ ہوسکا
متبادل راستےکے لیے ڈالےگئے پائپ اور دیگر سامان سیلابی ریلے میں بہہ گئے: ترجمان این ایچ اے/ فائل فوٹو

مانسہرہ: سیلابی ریلےکے باعث چوتھے روزبھی شاہراہِ کاغان کی بحالی کا کام ممکن نہ ہوسکا۔

ترجمان این ایچ اے کے مطابق متبادل راستےکے لیے ڈالےگئے پائپ اور دیگر سامان سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔

ترجمان نے بتایا کہ جب تک بارش نہیں رکتی پل اور متبادل راستےکی تنصیب ممکن نہیں۔

ڈپٹی کمشنر عدنان بھٹی کا کہنا ہے کہ جل کھڈ کے قریب لینڈ سلائیڈنگ سے بند شاہراہ کو کھول دیا گیا تھا، وادی کاغان سے براستہ چلاس سیاحوں کی واپسی جاری ہے، سیاحوں کو 3 روز سے ہوٹلوں میں رہائش فری اور کھانے پر 50 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :