02 اگست ، 2024
ترکیے نے ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام بلاک کردیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکیے نے انسٹاگرام بلاک کرنےکی وجہ واضح نہیں کی لیکن ملک بھر میں انسٹاگرام موبائل ایپلیکیشن بھی بلاک ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ترکیے میں انسٹاگرام بلاک کرنےکا حکم ترک انفارمیشن ٹیکنالوجیز اورکیمونی کیشن اتھارٹی کی ویب سائٹ پر جاری کیا گیا۔
یہ اقدام بدھ کے روز ترک کمیونی کیشن عہدیدار فرحتین التون کے تبصروں کے بعد کیا گیا ہے جنہوں نے اسماعیل ہنیہ کے قتل پر تعزیتی پوسٹیں بلاک کرنے پر انسٹاگرام کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا تھا کہ 'یہ خالص سینسر شپ ہے، انسٹاگرام نے اپنی کارروائی کے لیے کسی پالیسی کی خلاف ورزی کا حوالہ نہیں دیا'۔
تاہم ترکیہ کی جانب سے انسٹاگرام پر پابندی یا التون کے تبصروں پر میٹا کی جانب سے کسی قسم کا کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔