02 اگست ، 2024
بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے اور ابھیشک بچن کے درمیان ان دنوں علیحدگی کی افواہیں زیر گردش ہیں اور ایسے میں ایشوریا بیٹی ارادھیا کے ہمراہ تنہا نیویا رک میں چھٹیاں منانے کے بعد بھارت واپس آچکی ہیں۔
بھارتی میڈیا پر فوٹوگرافرز کی جانب سے ایشوریا کی بیٹی کے ہمراہ ممبئی واپسی کے لمحات کو شیئر کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایشوریا ممبئی واپسی پر ہشاش بشاش اور خوش دکھائی دیں اور گاڑی میں بیٹھنے سے قبل اداکارہ نے فین کے ساتھ تصاویر بھی لیں۔
ائیرپورٹ پر موجود پاپارازی نے ایشوریا کو دیکھ کر سوال کیا کہ میم آپ کیسی ہیں ؟ تو ایشوریا کا کہنا تھا کہ سب ٹھیک ہے۔
دوسری جانب ایشوریا کی شوہر کے بغیر تنہا چھٹیاں منانے اور پھر تنہا وطن لوٹنے کی ویڈیوز نے ایک بار پھر جوڑی کے درمیان طلاق کی خبروں کو ہوادے دی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ ابھیشیک اور ایشوریا کے درمیان سچ میں طلاق ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے بالی وڈ کی معروف جوڑی ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کے درمیان طلاق کی افواہیں سرگرم ہیں، بھارتی میڈیا پر بارہا خبریں آنے کے باوجود دونوں اداکاروں سمیت بچن خاندان کے کسی فرد نے اس حوالے سے لب کشائی نہیں کی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایشوریا رائے کے بچن ہاؤس چھوڑنے کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں اور امیتابھ بچن نے اپنی بہو کو سوشل میڈیا سے اَن فالو بھی کردیا تھا۔
ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی 2007 میں ہوئی تھی اوران کے گھربیٹی ارادھیا کی پیدائش 2011 میں ہوئی۔