03 اگست ، 2024
امریکی فوج نے جنگی بحری جہاز مشرق وسطیٰ بھیجنے کے حکم کیساتھ خطے میں زمینی میزائل ڈیفنس سسٹمز میں بھی اضافہ کر دیا۔
برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق پینٹاگون کی جانب سے امریکی لڑاکا جیٹ طیاروں کا اسکواڈرن بھی مشرق وسطی بھیجا جائے گا۔
خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی اقدامات حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد ایران، حماس اور حزب اللہ کی ممکنہ جوابی کارروائی کے پیش نظر کیے جا رہے ہیں۔
خبر کے مطابق امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے بیلسٹک میزائل کو مارگرانے کی صلاحیت رکھنے والے اضافی نیوی کروزر اور ڈیسٹرائٹر مشرق وسطیٰ اور یورپ بھیجنے کی منظوری دیدی ہے۔
پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے ، امریکی فورسز کے تحفظ اور اسرائیل کی حفاظت کیلئے امریکی دفاعی پوزیشن میں میں تبدیلی کا حکم دیا ہے۔
بیان کے مطابق ایڈجسٹمنٹ کامقصدیقینی بناناہےکہ امریکامختلف ہنگامی حالات کا جواب دینےکیلئےتیار رہے۔
پینٹاگون کے مطابق اقدامات کا مقصدامریکی فوج کا تحفظ بہتربنانا اوراسرائیل کی حفاظت ہے۔