03 اگست ، 2024
لاہور: جرمنی سے سائیکل پر پاکستان آنے والے سیاح کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔
پولیس کے مطابق جرمن سیاح کو ڈاکوؤں نے ائیرپورٹ کے قریب لوٹا، 27سال کا برگ فلورائن جرمنی سے سائیکل پر پاکستان آیا ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ غیر ملکی سیاح ائیرپورٹ کے قریب سڑک پر کیمپ لگا کر سو رہا تھا کہ ڈاکوؤں نے اسے لوٹ لیا۔
جرمن سیاح نے پولیس کو بتایا کہ مسلح افراد نے اس پر تشدد کیا اور موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔
ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سیاح کی درخواست پر تھانہ شمالی چھاؤنی پولیس نےکارروائی شروع کر دی ہے۔
دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے واقعے پر ایس پی کینٹ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے ہیں۔