03 اگست ، 2024
کراچی میں بارش اور موسم کی تبدیلی کے باعث نزلہ اور کھانسی کے مریضوں میں اضافہ ہوگیا۔
جنرل فزیشن جناح اسپتال ڈاکٹر ہالار شیخ نے بتایا کہ جناح اسپتال میں وائرل انفیکشن کے روزانہ 100 سے زائد مریض آرہے ہیں۔
ڈاکٹر ہالار شیخ کے مطابق عام دنوں میں وائرل انفیکشن کے 20 سے 30 مریض آتے ہیں، ٹھنڈے مشروبات اور باہر کے کھانوں سے وائرل انفیکشن پھیل رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وائرل انفیکشن سے بچوں اور بڑی عمر کے افراد زیادہ متاثر ہیں۔