Time 03 اگست ، 2024
کھیل

پاکستان کے حذیفہ شاہد نے انڈر 13 ہانگ کانگ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان کے حذیفہ شاہد نے انڈر 13 ہانگ کانگ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی
 پاکستانی پلیئر نے مقابلہ با آسانی 6-11، 8-11 اور 4-11 سے جیتا/ فائل فوٹو

پاکستان کے حذیفہ شاہد نے انڈر 13 ہانگ کانگ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔

حذیفہ شاہد نے فائنل میں ہانگ کانگ کے وانگ ہو کیو کو شکست دی اور پاکستانی پلیئر نے مقابلہ با آسانی 6-11، 8-11 اور 4-11 سے جیتا۔

واضح رہے کہ سیمی فائنل میں حذیفہ نے ملائیشیا کے سیکنڈ سیڈ راتھیرن ودھورن کو شکست دی تھی۔

اس کے علاوہ کوارٹر فائنل میں پاکستانی کھلاڑی نے چینی پلیئر کو اسٹریٹ گیمز میں ہرایا تھا۔

مزید خبریں :