Time 03 اگست ، 2024
پاکستان

کراچی میں رہائشی احاطے میں جعلی دواؤں کی فیکٹری پکڑی گئی

کراچی میں رہائشی احاطے میں جعلی دواؤں کی فیکٹری پکڑی گئی
 بھاری مقدار میں مشتبہ ادویات بھی برآمد کی گئیں، اینٹی بائیوٹک ادویات کو پیک کیا جا رہا تھا: ترجمان ایف آئی اے— فوٹو: فائل

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کی جس میں کروڑوں روپے کی دوائیں، مشینری اورآلات برآمد کرلیے۔

ایف آئی اے نے بتایاکہ رہائشی احاطے میں قائم فیکٹری میں جعلی دواؤں کی تیاری اورپیکنگ ہورہی تھی، مذکورہ فیکٹری سے بھاری مقدار میں مشتبہ ادویات بھی برآمد کی گئیں۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھاکہ اینٹی بائیوٹک ادویات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی جنہیں پیک کیا جا رہا تھا جبکہ چھاپے کے دوران فیکٹری کے مالک اوردیگر ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان نے بتایاکہ گرفتار ملزمان کے مطابق ادویات مختف شہروں میں سپلائی کی جا رہی تھی۔

مزید خبریں :