Time 04 اگست ، 2024
پاکستان

حیدرآباد، جامشورو، نوری آباداور گردونواح میں بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئے

حیدرآباد، جامشورو، نوری آباداور گردونواح میں بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئے
فوٹو: فائل

حیدرآباد، جامشورو، نوری آباد،تھانہ بولا خان اور گردونواح کے علاقوں میں بارش کے بعد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا۔

حیدرآباد اور گردونواح کے علاقوں میں رات پونے 10 بجے سے سوا 11 بجے تک کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ جس سے شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ 

بارش شروع ہوتے ہی شہر کا بیشتر علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا۔

حیسکو ترجمان کے مطابق بارش کے سبب شہر بھر کے 48 فیڈر بند کردیے گئے، ادھر بارش کے بعد شہر میں نکاسی آب کے کام کی مانیٹرنگ کے لیے میئر حیدرآباد کاشف شورو اور ڈپٹی کمشنر زین العابدین نے مختلف پمپنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا۔

ضلعی انتظامیہ کاکہنا ہے کہ پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کی عدم فراہمی کے سبب نکاسی آب کا کام متاثر ہو رہا ہے۔ نکاسی آب کا کام جلد مکمل کرنے کے لیے پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی بحال ہونا ضروری ہے۔ 

اس کے علاوہ جامشورو، نوری آباد،تھانہ بولا خان اور گردونواح میں تیز بارش ہوئی۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق بارش کی وجہ سے تھانہ بولا خان کے علاقےکرچات میں متعدد کچے مکانوں کی چھتیں گر گئیں جس سے ایک شخص اور ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں۔

جامشورو میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور ندی نالوں میں طغیانی ہے۔

مزید خبریں :