Time 04 اگست ، 2024
پاکستان

سیاسی منظر نامے سے غائب بلاول بھٹو زرداری آج کل کہاں ہیں؟ بہن نے ویڈیو شیئر کردی

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آج کل سیاسی منظر سے دور اپنے بھانجوں کے ساتھ مصروف ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کی بہن اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے اپنے بھائی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

بختاور بھٹو زرداری کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلاول بھٹو  اپنے بڑے بھانجے میر حاکم کے ساتھ کلرنگ بُک میں رنگ بھر رہے ہیں۔

میر حاکم کے ہاتھ میں سرخ جب کہ بلاول بھٹو کے ہاتھ میں پیلے رنگ کی کلر پینسل ہے۔

بلاول کی ویڈیو نے دیکھنے والوں کو بے نظیر بھٹو شہید کی یاد دلادی جہاں ایک پرانی ویڈیو میں وہ اپنے بچوں کو پڑھا رہی ہیں۔

مزید خبریں :