Time 04 اگست ، 2024
پاکستان

حکومت کو خطرہ ہے تو وزیراعظم اسمبلی تحلیل کرکےنئے انتخابات کرالیں: نیئر بخاری

حکومت کو خطرہ ہے تو  وزیراعظم اسمبلی تحلیل کرکےنئے انتخابات کرالیں: نیئر بخاری
پارلیمنٹ میں حکومت کو مضبوط کرنےکو تیار ہیں مگر وہ ڈیلیور توکرے، پیپزپارٹی رہنما 

اسلام آباد: پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری کا کہنا ہے اگر  حکومت کو خطرہ ہے تو وزیراعظم صدر کو ایڈوائس کریں اور اسمبلی تحلیل کر کے نئے انتخابات کرا لیں۔ 

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نیئر  حسین بخاری نے کہا کہ حکومت کو خطرہ ہے تو ہم سے شیئر کیوں نہیں کیا، پارلیمنٹ میں حکومت کو مضبوط کرنےکے لیے تیار  ہیں مگر وہ کچھ ڈیلیور توکرے، حکومت کو خطرہ ہے تو وزیراعظم صدر کو ایڈوائس کریں اور اسمبلی تحلیل کرکے نئے انتخابات کرالیں۔

رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا صدرآصف علی زرداری  بارہا کہہ رہے ہیں کہ بیٹھ کر بات کرتے ہیں، صدر  زرداری کرداراداکر سکتے ہیں مگرکوئی بیٹھنےکو تیار تو  ہو، پیپلزپارٹی آئینی بالادستی پریقین رکھتی ہے، حل بھی آئین کے مطابق نکلےگا مگر اگر سسٹم ڈی ریل ہوگیا تو نقصان ملک کا ہوگا۔ 

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی قابل اعتبار نہیں، وہ بات کر کے پھر جانے والے ہیں، وہ ایک دن کہتےہیں اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنےکو تیار ہوں اگلے روز کچھ اورکہتے ہیں، ایک دن کہتے ہیں محموداچکزئی کو بات کا اختیار دیا اگلے روزکہتےہیں نہیں دیا، گفتگو اس سے ہوتی ہے جس پر آپ کو اعتماد ہو مگر بانی پی ٹی آئی یوٹرن کو اپنی سیاست کی معراج سمجھتا ہے۔ 

 سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی نے کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی کاکریڈٹ بے نظیر بھٹو کو جاتا ہے، اگر پرویز مشرف کی یونیفارم نہ اترتی تو کیا نوازشریف واپس آ جاتے؟ 

نیئر بخاری نے کہا کہ عام انتخابات سے قبل پارٹی نے فیصلہ کیا تھا کہ بلاول بھٹو وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے، ہم نے 8 فروری کے انتخابات کے نتائج کو  تحفظات کے ساتھ قبول کیا، پیپلز پارٹی کو منصوبے کے تحت کچھ نشستیں نہیں دی گئیں، اگر ن لیگ کا ساتھ نہ دیتے تو کیا آج پارلیمان اور چیف ایگزیکٹو کا آفس چل سکتا؟

مزید خبریں :