Time 04 اگست ، 2024
پاکستان

’پکوڑے نہیں ملے‘، جماعت اسلامی کے کارکنوں نے گورنر ہاؤس میں لگا فریادی گھنٹہ بجا دیا

مہنگائی اور بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف کراچی میں گورنر ہاؤس کے باہر جماعت اسلامی کے دھرنے کے دوران دلچسپ صورت حال دیکھنے کو ملی۔

جماعت اسلامی کے کارکنوں نے گورنر ہاؤس میں لگا فریادی کا گھنٹہ بجاکر شکایت لگادی کہ گورنر صاحب نے بارش میں پکوڑے کھلانے کا وعدہ کیا تھا، اب تک پکوڑے نہیں آئے۔

دھرنے کے شرکا کو پکوڑے تو نہیں ملے لیکن  آج صبح گورنر کی جانب سے دھرنا مظاہرین کو چائے پراٹھے کا ناشتہ کرایا گيا۔ 

دوسری جانب مظاہرین کی فرمائش پر انہيں پیش کی گئی منرل واٹر کے غیر ملکی برانڈ کی بوتلیں واپس لے لی گئيں اور پاکستانی برانڈ کا منرل واٹر دیا گیا۔ 

اس سے قبل گزشتہ رات دھرنا مظاہرین کے نام پیغام میں گورنر سندھ نے کہا تھا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کے لیے کھل چکے ہیں، بجلی کے بلوں کے ستائے مظاہرین کو گورنر سندھ نے آئی ٹی مارکی میں رات گزارنے کی پیش کش بھی کی، کہاں وہاں اے سی لگے ہیں، آپ کو گرمی بھی نہيں لگے گی۔

مزید خبریں :