04 اگست ، 2024
کیریبین جزائر کے ملک سینٹ لوشیا کی جولین ایلفرڈ پیرس اولمپکس میں خواتین کی 100 میٹر دوڑ جیت کر دنیا کی تیز ترین خاتون ایتھلیٹ بن گئیں۔
جولین ایلفرڈ نے 100 میٹر دوڑ کا فاصلہ دس اعشاریہ سات دو سیکنڈز میں طےکیا۔
امریکا کی شاکیری نے سلور اور میلیسا جیفرسن نے برانز میڈل جیتا۔
تیز ترین مرد ایتھلیٹ کا فیصلہ آج ہوگا ۔ رات پہلے سیمی فائنل اور پھر فائنل دوڑ ہوگی۔