Time 04 اگست ، 2024
کھیل

حکومت مخالف مظاہروں کے باعث بنگلادیشی ٹیم کا میرپور میں پری سیریز ٹریننگ سیشن منسوخ

حکومت مخالف مظاہروں کے باعث بنگلادیشی ٹیم کا میرپور میں پری سیریز ٹریننگ سیشن منسوخ
بنگلادیش اے ٹیم نے 7 اگست جبکہ سینیئر ٹیم نے 17 اگست کو پاکستان پہنچنا ہے — فوٹو:فائل

بنگلادیش میں حکومت مخالف مظاہروں کے باعث بنگلا دیش ٹیم کا میرپور میں پری سیریز ٹریننگ سیشن منسوخ کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بنگلادیشی ٹیم نےکل میرپورکے شیربنگلا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لینا تھا۔

ذرائع نے بتایاکہ بنگلا دیش ٹیم کا ٹریننگ سیشن ملک میں غیر معمولی صورتحال کے باعث منسوخ کیا گیا۔

بنگلادیش اے ٹیم نے 7 اگست جبکہ سینیئر ٹیم نے 17 اگست کو پاکستان پہنچنا ہے۔ اب تک بنگلا دیش اے ٹیم کی پاکستان روانگی 6 اگست کو شیڈولڈ ہے۔ بنگلا دیش اے ٹیم اور پاکستان شاہینز کے درمیان پہلا میچ 10 اگست کو شیڈول ہے۔

مزید خبریں :