04 اگست ، 2024
پیرس اولمپکس 2024 میں مردوں کی 100 میٹر دوڑ میں نئی تاریخ رقم ہوگئی۔
سیمی فائنل میں 12 کھلاڑیوں کی ٹائمنگ 10 سیکنڈ سےکم رہی، 4 کھلاڑی 10 سیکنڈ سے کم ٹائمنگ کے باوجود فائنل میں نہ آسکے۔
اولمپکس کی تاریخ میں پہلی بار 10 سیکنڈ سےکم ٹائمنگ کے باوجودکوئی کھلاڑی فائنل دوڑ سے محروم ہوا ہے۔
ساؤتھ افریقا کے بنجمن رچرڈ سن 9.95 سیکنڈ، جاپان کے عبدالحکیم براون 9.96 سیکنڈ، برطانیہ کے لوئی ہنچ کلف اور کینیڈا کے آندرے ڈی گراس 9.98 کی ٹائمنگ کے باوجود فائنل سے آؤٹ ہوئے۔