Time 05 اگست ، 2024
کھیل

پی سی بی نے وقار یونس کی بطور ایڈوائزر تقرری کی تصدیق کردی

پی سی بی نے وقار یونس کی بطور ایڈوائزر تقرری کی تصدیق کردی
فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وقار یونس کی بطور ایڈوائزر ٹو چیئرمین تقرری کی تصدیق کردی ہے۔

پیر کو چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور سی او او سلمان نصیر کے ساتھ وقار یونس بھی پریس کانفرنس کریں گے۔

پی سی بی کی جانب سے پریس کانفرنس کیلئے جاری کی گئی ایڈوائزری میں وقار یونس کو بطور ایڈوائزر ٹو چیئرمین متعارف کروایا گیا ہے ۔

یاد رہے کہ پی سی بی نے گزشتہ دنوں ایڈوائزر ٹو چیئرمین کے عہدے پر  تقرری کیلئے اشتہار جاری کیا تھا، اشتہار میں درخواست جمع کروانے کیلئے آخری تاریخ 19 اگست مقرر کی گئی تھی۔

دوسری جانب وقار یونس کی تقرری کی خبریں اشتہار سے پہلے ہی میڈیا میں آچکی تھیں۔

مزید خبریں :