05 اگست ، 2024
چائے ایسا مشروب ہے جسے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔
متعدد افراد چائے کو ٹی بیگ کی مدد سے تیار کرتے ہیں۔
مگر کیا آپ کو ٹی بیگز پر لگے دھاگے کا 'خفیہ' استعمال معلوم ہے جس نے انٹرنیٹ کی دنیا میں متعدد صارفین کو دنگ کر دیا؟
جی ہاں واقعی ٹک ٹاک کے ایک صارف کی جانب سے ٹی بیگ سے منسلک دھاگے کا حیران کن استعمال بتایا گیا جس کا علم بہت کم افراد کو ہوتا ہے۔
اس صارف کے مطابق ٹی بیگ سے منسلک دھاگے کے سرے پر موجود کاغذ کو ایک خاص مقصد کے لیے لگایا جاتا ہے۔
ویڈیو میں دکھایا گیا کہ چائے کے ایک کپ میں ٹی بیگ ڈالا ہوا تھا اور اس کا دھاگا باہر لٹک رہا تھا جبکہ اس کا کاغذ باہر کی جانب کپ کے نیچے چپکایا گیا تھا۔
اس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ وہ کاغذ چائے پینے کے دوران زحمت کا باعث نہ بنے۔
ٹی بیگ کے دھاگے کے اس متبادل استعمال نے ویڈیو دیکھنے والوں کو حیران کر دیا ہے کیونکہ انہیں اس کا علم ہی نہیں تھا۔