Time 06 اگست ، 2024
پاکستان

لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت میں اسد عمر کی طبیعت خراب، اسپتال منتقل

لاہور: پی ٹی آئی کے سابق رہنما اسد عمر کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

سابق وفاقی وزیر اسد عمر  لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئے تھے جہاں ان کی طبیعت ناساز ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اسد عمر کو سینے میں تکلیف ہوئی جس پر انہیں فوری اسپتال لے جایا گیا۔

اسد عمر  کے وکیل نے بتایا کہ سابق وزیر عدالت میں ہی تھے کہ ان کے دل میں تکلیف ہوئی جس پر انہیں گود میں اٹھا کر گاڑی میں ڈالا گیا۔

اسد عمر کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا ہے جب کہ شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی بھی اسپتال پہنچ گئے ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہےکہ اسد عمر کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، بغیر ناشتے بلڈ پریشر کی دوا لینے سے ان کی طبیعت خراب ہوئی، انہیں طبی امداد فراہم کردی گئی ہے جس پر ان کی حالت بہتر ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :