Time 06 اگست ، 2024
انٹرٹینمنٹ

سنجے دت فلم سن آف سردار 2 کی کاسٹ سے باہر ہوگئے

سنجے دت فلم سن آف سردار 2 کی کاسٹ سے باہر ہوگئے
سجے دت جلد ہی فلم کی کاسٹ میں شامل ہونے والے تھے لیکن ویزا مسائل کی وجہ اب وہ فلم کا حصہ نہیں ہوں گے/ فائل فوٹو

بالی وڈ فلم سن آف سردار کی کامیابی کے بعد اب اس کا سیکوئل بنایا جارہا ہے جس میں سینئر اداکار سنجے دت کو کاسٹ نہیں کیا گیا ہے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق  فلم سن آف سردار 2 کی شوٹنگ کا آغاز اسکاٹ لینڈ میں کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ خیال کیا جارہا تھا کہ سنجے دت جلد ہی فلم کی کاسٹ میں شامل ہونے والے ہیں لیکن ویزا مسائل کی وجہ اب وہ فلم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ 1993 میں جیل جانے کی وجہ سے برطانیہ کے ویزا کے لیے سنجے دت کی درخواست مسترد کردی گئی ہے جس وجہ سے سنجے دت کو فلم کی کاسٹ سے الگ کرکے اداکار روی کشن کو لیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :