Time 06 اگست ، 2024
کاروبار

کوہاٹ میں تیل وگیس کی نئی دریافت کا اعلان

کوہاٹ میں تیل وگیس کی نئی دریافت کا اعلان
راجگرایکسپلوریٹری کنواں 1 کی کھدائی 9 جنوری 2024 کو شروع کی گئی: او جی ڈی سی ایل/ فائل فوٹو

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل)  نے ضلع کوہاٹ میں تیل وگیس کی نئی دریافت کا اعلان کردیا۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق  راجگرایکسپلوریٹری کنواں 1 کی کھدائی 9 جنوری 2024 کو شروع کی گئی جہاں سے ایک کروڑ 64 لاکھ ایم ایم ایس سی ایف ڈی یومیہ گیس حاصل ہوئی ہے۔

او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ کنواں 1 سے 159 بیرل یومیہ خام تیل کی بھی پیداوار حاصل ہوئی ہے۔

مزید خبریں :