Time 06 اگست ، 2024
دنیا

امریکا نے شیخ حسینہ واجد کا ویزا منسوخ کردیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

عوامی احتجاج کے بعد مستعفی ہوکر بھارت جانے والی شیخ حسینہ واجد کو بھارت میں محفوظ خفیہ مقام پر رہائش دے دی گئی۔

 برطانیہ میں سیاسی پناہ ملنے تک شیخ حسینہ واجد کے بھارت میں قیام کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، جبکہ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے شیخ حسینہ واجد کا ویزا منسوخ کردیا ہے۔ 

بنگلا دیش کی صورتحال پر بھارت میں آل پارٹیز  اجلاس بھی ہوا جس میں بھارتی وزیر خارجہ نے بتایا کہ شیخ حسینہ کا بھارت آنا باہمی وضع داری کا اقدام ہے۔ 

اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کے بنگلا دیشی بحران میں غیرملکی ہاتھ کےامکان کے سوال پر جے شنکر کا کہنا تھا کہ کسی بھی چیز کے بارے میں کچھ کہنا ابھی قبل از وقت ہے۔ 

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا بنگلادیش کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے، ادھر نیویارک میں بھی بنگلا دیشی قونصلیٹ پر مظاہرین نے حملہ کیا اور شیخ مجیب الرحمان کی تصویر اتار دی۔

مزید خبریں :