Time 06 اگست ، 2024
پاکستان

پی ٹی آئی کا الیکشن ایکٹ میں ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنےکا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنےکا اعلان کردیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کا کہنا ہےکہ سپریم کورٹ  اس غیرقانونی اور  بدنیتی پر مبنی قانون سازی کو مسترد کردےگی، پارلیمان سپریم ضرور  ہے مگر آئین کی تشریح سپریم کورٹ کا اختیار  ہے، سپریم کورٹ نے جو آئین کی تشریح کی وہ حتمی ہے، پارلیمان کی قانون سازی سے ختم نہیں ہوسکتی۔

بیرسٹرگوہرکا کہنا ہے کہ یہ بل حکومت کے لیے نشان عبرت بنےگا، شہبازشریف حسینہ واجد کو فون کرکے جانےکا طریقہ اور  راستہ پوچھ لیں، سیاسی جماعت کو اسپیس نہیں دیں گے تو یہ اسپیس کوئی اور  لےگا اور انجام حسینہ واجد والا ہوگا۔

خیال رہے کہ  قومی اسمبلی نے اپوزیشن کے شدید احتجاج اور شور شرابے میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کرلیا ہے۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر نےکہا ہےکہ یہ قانون سازی آئین کی روح کے عین مطابق ہے اور غیرآئینی نہیں، علی محمد خان نے کہا کہ یہ قانون سازی ہمارا راستہ روکنے کے لیے ہے، ان کے 41 ارکان نے حلف نامے دیے کہ ان کا تعلق سنی اتحاد کونسل سے ہے، آپ کے وکیل نےکہا مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کے لیے  مانگ رہے ہیں، جس جماعت نے الیکشن میں حصہ نہیں لیا اسے مخصوص نشستیں نہیں دی جاسکتیں ،ہم کسی جرم میں ترمیم کرنے نہیں جارہے۔

مزید خبریں :