Time 06 اگست ، 2024
پاکستان

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اعزازیہ بڑھانےکی سمری تیار

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اعزازیہ بڑھانےکی سمری تیار
سمری کے مطابق تحصیل میئر اور چیئرمین کا اعزازیہ 100فیصد بڑھایا جائےگا،فوٹو: فائل

پشاور: خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اعزازیہ بڑھانے کی سمری تیار کرلی گئی۔

سمری کے مطابق تحصیل میئر  اور  چیئرمین کا اعزازیہ 100فیصد بڑھایا جائےگا، تحصیل میئر کا اعزازیہ 40 ہزار سے بڑھا کر 80 ہزار روپےکیا جائےگا۔

نیبر ہوڈ کونسل/ ویلج کونسل چیئرمین کا اعزازیہ 20 ہزار سے 30 ہزار تک کیا جائےگا۔

دستاویز کے مطابق حکومت نے لوکل گورنمنٹ منتخب نمائندوں کی اجرت اور الاؤنس رولز 2022 میں تبدیلی کردی ہے۔ اعزازیے میں اضافے سے بلدیاتی نظام مزید مستحکم ہوگا۔

سمری کے مطابق محکمہ خزانہ تحصیل میئر کے لیے سالانہ 344 ملین روپے سے زائد مختص کرےگا، نیبرہوڈ کونسل اور ویلج کونسل چیئرمین کے اعزازیے کے لیے 2 ہزار 412 ملین روپے مختص کیے جائیں گے، بلدیاتی نمائندوں کے دفاتر کے لیے  مختص ماہانہ کرایوں کے مد میں بھی فنڈزکا اجرا کیا جائےگا۔

مزید خبریں :