06 اگست ، 2024
وہاڑی میں زمیندار نے کھیتوں میں داخل ہونے پر تین بکریوں کی ٹانگیں توڑدیں۔
پولیس کے مطابق بے زبان جانوروں پر تشدد کا واقعہ نواحی گاؤں 26 ڈبلیو بی میں پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زمیندار نے کھیتوں میں داخل ہونے پر تین بکریوں کی ٹانگیں توڑدیں۔ پولیس نے بتایاکہ زخمی بکریوں کو طبی امداد دی جارہی ہے اور میڈیکل رپورٹ آنے پر مقدمہ درج کر لیا جائے گا۔