07 اگست ، 2024
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ ہم نے ایران اور اسرائیل سے براہ راست بات چیت کی ہے کہ کسی کو بھی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کو نہیں بڑھانا چاہیے۔
انٹونی بلنکن نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں مزید حملے تنازعات، عدم استحکام اور عدم تحفظ کو جنم دیں گے۔
غزہ کے یرغمالیوں کے مذاکرات آخری مرحلے پر پہنچ چکے ہیں، یہ اہم ہے کہ فریقین معاہدے کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کیلئے کام کر رہے ہیں۔