Time 07 اگست ، 2024
پاکستان

60 فیصد پاکستانیوں کا فیس بک، انسٹاگرام سمیت دیگرسماجی رابطوں پر اکاؤنٹ ہی نہیں: سروے

عوامی آرا جاننے والے ادارے گیلپ پاکستان نے نیا سروے جاری کردیا۔

سروے 28 جون سے 10 جولائی تک کیا گیا جس میں 700 سے زائد افراد سے رائے لی گئی۔ گیلپ پاکستان کے سروے میں انکشاف ہوا کہ 60 فیصد پاکستانی فیس بک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک سمیت سماجی رابطوں کی دیگر ایپس سے دور ہیں اور انہوں نے کوئی اکاؤنٹ نہ ہونے کا کہا۔

البتہ 40 فیصد نے ان ایپس پر اکاؤنٹ ہونے اور بھرپور استعمال کرنے کا بتایا۔

سروے کے مطابق ان ایپس پر 30 سال سے کم عمر کے 62 فیصد پاکستانی نوجوان زیادہ فعال ہیں جبکہ 30 سال سے زائد عمر کے صرف 30 فیصد پاکستان متحرک ہیں۔

سوشل میڈیا ایپس کے استعمال میں پاکستانی مرد خواتین سے بھی آگے ہیں اور مردوں میں 45 فیصد جبکہ خواتین میں 35 فیصد نے فیس بک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک استعمال کرنے کا کہا۔ 

ایپس کے ذریعے آن لائن دوست بنانے کا بھی 22 فیصد پاکستانیوں نے بتایا جبکہ 76 فیصد نے کہا انہوں نے کوئی آن لائن دوستی نہیں کی۔

مزید خبریں :