Time 08 اگست ، 2024
پاکستان

بیوی کے کپڑے استری سمیت برتن دھوتااور صفائی بھی کرتا ہوں: دانیہ کے دوسرے شوہر کا بیان

 
بیوی کے کپڑے  استری سمیت برتن دھوتااور صفائی بھی کرتا ہوں: دانیہ کے  دوسرے شوہر کا بیان
دانیہ ماڈلنگ کرے، ڈرامے کرے یا فلمیں کرے، سیاست میں آئے یا پھر کوئی بزنس کرے، میری طرف سے آزاد ہے: حکیم شہزاد/ اسکرین گریب

دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد کا کہنا ہے کہ دانیہ  نے مجھ سے پیسوں کی خاطر شادی نہیں کی اور وہ لالچی نہیں ہے۔

عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ  کی دوسری شادی سے متعلق خبریں سامنے آنے کے بعد دانیہ اور ان کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد نے حال ہی میں باقاعدہ ایک تقریب  کا انعقاد کیا جس کے بعد سے دانیہ اور ان کے شوہر کے مختلف  انٹرویوز کلپس سوشل میڈیا پر  وائرل ہورہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک کلپ میں میزبان نے دانیہ کے شوہر حکیم شہزاد سے سوال کیاکہ عوام کا کہنا ہےکہ دانیہ ایک لالچی عورت ہے جس نے آپ سے بھی پیسوں کی خاطر شادی کی اور عامر لیاقت سے بھی پیسوں کی خاطر ہی شادی کی تھی اس پر آپ کی کیا رائے ہے؟

سوال کے جواب میں دانیہ کے شوہر نے کہا کہ یہ بالکل بکواس ہے، جھوٹ ہے کہ دانیہ نے مجھ سے نکاح پیسوں کی خاطر کیا۔

حکیم شہزاد کا کہنا تھا کہ دانیہ ماڈلنگ کرے، ڈرامے کرے یا فلمیں کرے، سیاست میں آئے یا پھر کوئی بزنس کرے، میری طرف سے آزاد ہے، میں دانیہ پر حکمرانی نہیں چاہتا۔

حکیم شہزاد نے مزید کہا کہ میں ایک رن مرید آدمی ہوں، ابھی بھی گھر سے برتن دھوکر آیا ہوں، گھر کی صفائی میں خود کرتا ہوں، دانیہ کے کپڑے بھی میں خود استری کرتا ہوں، میں دانیہ سے پیار کرتا ہوں، یہ کچھ بھی کرے مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، بس دانیہ مجھے چھوڑ کر نہ جائے۔

 چوتھی شادی کے بعد گھر میں پیدا ہونے والے مسائل پر ان کا کہنا تھا کہ دوسری تیسری یا چوتھی شادی پر فیملی میں مسائل آجاتے ہیں کیوں کہ پہلی کچھ بیویاں ایسی بھی ہوتی ہیں جو کسی دوسری عورت کو برداشت نہیں کرتیں لیکن مجھے ان مسائل سے کچھ لینا دینا نہیں میں نے نکا ح کرلیا ہے اب مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

مزید خبریں :