Geo News
Geo News

Time 08 اگست ، 2024
انٹرٹینمنٹ

معروف بالی وڈ اداکارہ کا ویرات کوہلی کی محبت میں گرفتار ہونیکا اعتراف

معروف بالی وڈ اداکارہ کا ویرات کوہلی کی محبت میں گرفتار ہونیکا اعتراف
گزشتہ روز انسٹاگرام پر بھارتی انٹرٹینمٹ کے مقبول پیج انسٹینٹ بالی وڈ نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اداکارہ اور ویرات کوہلی کی تصویر لگائی ہوئی تھی—فوٹو: فائل

بالی وڈ کی معروف اداکارہ مرونال ٹھاکر نے ماضی میں بھارت کے اسٹار بلے باز اور کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی محبت میں گرفتار ہونے کا اعتراف کیا تھا۔

گزشتہ روز انسٹاگرام پر بھارتی انٹرٹینمٹ کے مقبول پیج انسٹینٹ بالی وڈ نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اداکارہ اور ویرات کوہلی کی تصویر لگائی ہوئی تھی۔

ساتھ ہی کیپشن میں مرونال کا بیان درج تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ 'ایک وقت تھا جب میں ویرات کوہلی کی محبت میں پاگل تھی'۔

معروف بالی وڈ اداکارہ کا ویرات کوہلی کی محبت میں گرفتار ہونیکا اعتراف
فوٹو: اسکرین گریب

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بیان مرونال نے شاہد کپور کے ہمراہ اپنی فلم جرسی کی تشہیر کے دوران دیا تھا، یہ فلم ایک کرکٹ تھیم پر مبنی تھی۔ 

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب میں ویرات کوہلی کی محبت میں دیوانی تھی، میں نے کرکٹ کو اپنے بھائی کی وجہ سے دیکھنا اور پسند کرنا شروع کیا جو کرکٹ کا بہت بڑا مداح ہے۔ 

مرونال نے کہا تھا کہ مجھے یاد ہے تقریباً 5 سال پہلے میں نے اپنے بھائی کے ساتھ اسٹیڈیم میں براہ راست میچ دیکھا تھا، میں نیلی جرسی پہن کر ٹیم انڈیا کے لیے آوازیں لگارہی تھی۔