Time 08 اگست ، 2024
پاکستان

محکمہ تعلیم سندھ میں 6 ہزار سے زائد گھوسٹ اساتذہ کا انکشاف

محکمہ تعلیم سندھ میں 6 ہزار سے زائد گھوسٹ اساتذہ کا انکشاف
ڈی جی مانیٹرنگ نے گھوسٹ ملازمین کی تنخواہیں بند کرنے کی سمری سیکرٹری تعلیم سندھ کو بھجوادی/ فائل فوٹو

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ میں 6 ہزار  340 گھوسٹ اساتذہ کا انکشاف ہوا ہے۔ 

ڈی جی مانیٹرنگ نے گھوسٹ ملازمین کی تنخواہیں بند کرنے کی سمری سیکرٹری تعلیم سندھ کو بھجوادی۔ 

ڈی جی مانیٹرنگ کی سمری کے مطابق جن گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی کی گئی وہ تمام اساتذہ اور ملازمین گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں اور ان میں ایسے بھی ملازمین ہیں جو ریٹائرمنٹ کے باوجود تنخواہیں اور مراعات لے رہے ہیں۔

سمری میں درخواست کی گئی کہ ایسے تمام گھوسٹ ملازمین کی آئی ڈیز اور تنخواہیں بند کی جائیں اور گھوسٹ اساتذہ کے خلاف انضباطی کارروائی کی جائے۔ 

سیکرٹری تعلیم سندھ نے سمری منظوری کے لیے صوبائی وزیر تعلیم سید سردار شاہ کو بھجوادی ہے۔

مزید خبریں :