09 اگست ، 2024
پیرس اولمپکس میں پاکستان کیلئے 40 سال بعد گولڈ میڈل جیتنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستانی جیولین تھرور ارشد ندیم کیلئے 10 کروڑ روپے انعام کا اعلان کر دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے بیان میں کہا کہ جشن آزادی پر ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر قوم کو تحفہ دیا۔انہوں نے مشکلات کے باوجود 40 سال بعد پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ارشد ندیم کے نام سے منسوب اسپورٹس سٹی بنانے کا بھی اعلان کیا۔
اس سے قبل سندھ حکومت ارشد ندیم کے لیے 5 کروڑ، گورنر سندھ اور گورنر پنجاب 20،20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کر چکے ہیں۔
خیال رہے کہ پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے92.97 میٹر کی تھرو کرکے نیا اولمپک ریکارڈ بناتے ہوئے پاکستان کو گولڈ میڈل جتوا دیا۔