Time 10 اگست ، 2024
انٹرٹینمنٹ

بالی وڈ کا کون سا اداکار امیر ہونے کے باوجود انتہائی سادہ زندگی کو ترجیح دیتا ہے؟

بالی وڈ کا کون سا اداکار امیر ہونے کے باوجود انتہائی سادہ زندگی کو ترجیح دیتا ہے؟
 میرا گھر آفس سے تھوڑے ہی فاصلے پر ہے اس لیے ایک مہنگی ترین گاڑی کو اپنے لیے غیر ضروری سمجھتا ہوں : جان ابراہم کی انٹرویو میں گفتگو/فوٹوفائل 

ایکشن ہیرو جان ابراہم کا شمار بالی وڈ کے کامیاب اور امیر ترین اداکاروں میں ہوتا ہے لیکن بے تحاشا دولت کے باوجود جان ابراہم آج بھی عیش و عشرت والی زندگی  کو ترجیح نہیں دیتے بلکہ ایک معمولی طرز  زندگی کا انتخاب اہم سمجھتے ہیں۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں جان ابراہم نے ایک مڈل کلاس فیملی سے تعلق رکھنے کے باوجود کامیاب بالی وڈ کیرئیر حاصل کرنے تک کے سفر پر بات کی۔

دوران انٹرویو جان ابراہم نے زور دیا کہ پیسے کی قدر کرنا پیسہ جمع کرنے سے زیادہ بہتر ہے۔

جان ابراہم نے بتایا کہ  مڈل کلاس فیملی سے تعلق ہونے کی وجہ سے میں نے  آج بھی ایک مضبوط ویلیو سسٹم قائم کر رکھا ہے جسے میں اپنے لیے اثاثہ تسلیم کرتا ہوں۔

اداکار نے واضح کیا کہ میں اب بھی  ایک سادہ طرز زندگی کو برقرار  رکھے ہوئے ہوں،   میرے  پاس آج بھی اتنے کپڑے ہیں جو تمام  ایک ہی سوٹ کیس  میں آسکتے ہں۔

جان ابراہم کے مطابق میں آج بھی چپل پہننے کو ترجیح دیتا ہوں، میرا ڈرائیور مجھے ایک بیش قیمت مہنگی گاڑی رکھنے کا مشورہ دیتا ہے لیکن اس کے باوجود میں ایک پک اپ ٹرک چلاتا ہوں۔

اداکار  نے مزید بتایا کہ چونکہ میرا گھر آفس سے تھوڑے ہی فاصلے پر ہے اس لیے میں  ایک مہنگی ترین گاڑی کو  غیر ضروری اثاثہ تصور کرتا ہوں۔

مزید خبریں :