Time 10 اگست ، 2024
کھیل

میری والدہ نے ارشد کے بارے میں جو بات کہی وہ پورے دل سےکہی، نیرج چوپڑا

پیرس اولمپکس میں سلور میڈل جیتنے کے بعد بھارتی جیولین تھرو کے کھلاڑی نیرج چوپڑا کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ نے ارشد کے بارے میں جن خیالات کا اظہار کیا وہ ان کے دل کی بات تھی، وہ ہمیشہ کھری اور خالص بات کرتی ہیں۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو  میں نیرج نے کہا کہ میری ماں نے ارشد ندیم کے بارے میں جو بات کہی وہ اپنے پورے دل سے کہی، انہوں نے ایک ماں کی طرح بات کی، میری ماں ہمیشہ گاؤں میں رہی ہیں، بالکل خالص اور سچی، وہ ہمیشہ دل کی بات کہتی ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیل کے تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے اور  ارشد سے اپنے تعلقات پر بات کرتے ہوئے  نیرج نےکہا کہ اسپورٹس میں پاکستان اور  بھارت  آپس میں کھیلتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کھیل کے میدان میں ہم اچھے طریقے سے ملتے ہیں، اسپورٹس کے ذریعے ہم کوشش کرتے  ہیں کہ آپس میں ملنا سکھائیں، ہم سب آپس میں امن سے رہنا چاہتے ہیں لیکن کچھ چیزیں ہمارے ہاتھ میں نہیں۔

مزید خبریں :